ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / یوپی انتخابات: امت شاہ نے منسوخ کی میرٹھ میں پدیاترا، کہا دونوں شہزادوں نے ملک اور یوپی کو لوٹا

یوپی انتخابات: امت شاہ نے منسوخ کی میرٹھ میں پدیاترا، کہا دونوں شہزادوں نے ملک اور یوپی کو لوٹا

Sat, 04 Feb 2017 10:30:45  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،3فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) بی جے پی صدر امت شاہ نے میرٹھ کے کاروباری ابھیشیک کے قتل کے خلاف اپنی پدیاترا پروگرام ردا کر دیا۔ امت شاہ نے ریاست کے قانون پر سوال اٹھایا۔ امت شاہ نے کہا کہ دونوں اکھلیش یادو اور راہل گاندھی دونوں شہزادے آج پریس کانفرنس کرنے والے ہیں، اس میں وہ دونوں ابھیشیک کے قتل پر جواب دیں، اگر یہ اس قتل کا جواب نہیں دیتے ہیں تو یوپی کے عوام انہیں سبق سکھائے۔امت شاہ نے کہاکہ اتر پردیش میں قانون سب سے بڑا مسئلہ ہے، یوپی میں روزانہ 13 ہلاکتیں ہوتی ہیں، روز 24 عصمت دری ہوتی ہیں۔ اترپردیش میں جرائم کا گراف 161فیصد اضافہ ہوا ہے۔امت شاہ نے دونوں ہی پارٹیوں پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ ایک نے ملک کو لوٹا تو دوسری پارٹی نے ریاست کو لوٹا۔امت شاہ نے کہاکہ ہم یوپی کو ملک کی نمبر ایک ریاست بنانا چاہتے ہیں، یہ کام صرف وزیر اعظم نریندر مودی ہی کر سکتے ہیں۔آپ کو بتا دیں کہ امت شاہ آج میرٹھ میں انتخابی مہم کے لئے پیدل مارچ کرنے والے تھے، جہاں امت شاہ کو پیدل مارچ شروع کرنی تھی۔ وہیں کچھ فاصلے پر کل رات ایک گٹکا تاجر ابھیشیک کو قتل کر دیا گیاتھا۔ امت شاہ نے اسی قتل کے خلاف اپنی پہلی پدیاترا منسوخ کر دی۔ پدیاترا منسوخ کرنے کے بعد ابھیشیک کے خاندان سے ملنے ان کے گھر بھی گئے۔


Share: